Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ہم چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں تک محدود رہیں، ڈی پی او مانسہرہ

ہم چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں تک محدود رہیں، ڈی پی او مانسہرہ

ہم چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں تک محدود رہیں، ڈی پی او مانسہرہ

مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ ٹریفک پولیس۔ضلع مانسہرہ میں موبائل ایجوکیشن یونٹ کا قیام مانسہرہ کے عوام، تعلیمی اداروں اور ڈرائیور حضرات کو ٹریفک کے متعلق مفید معلومات فراہم کرنا ہے

۔موجودہ حالات کے پیش نظر موبائل ایجوکیشن یونٹ کو عوام الناس کو کورونا وائرس جیسی وبا سے بچاؤ کے لئیے معلومات دیے جانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے ۔ یہ یونٹ اپنے پبلک ایڈریس سسٹم کے ذریعے کورونا وائرس سے بچنے کے لئے احتیاطی تدابیروں اور لوگوں کو وائرس سے محفوظ رہنے کے لیے سینیٹائز کر رہا ہے ۔

اس سلسلے کی ایک کڑی ڈھوڈیال یونین کونسل میں مشتبہ کورونا وائرس کے کیسز بڑھنے کے بعد اس یونٹ کو لوگوں کی رہنمائی کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔ اس کے ذریعے لوگوں کو گھروں کے اندر رہنے اور احتیاطی تدابیر کے اعلانات کیے جا رہے ہیں ۔ ڈی پی او مانسہرہ صادق بلوچ نے خصوصی طور پر احکامات جاری کئیے کہ لوگوں کو زیادہ سی زیادہ آگاہی فراہم کی جائے

۔ان کا کہنا ہے کہ مانسہرہ پولیس کو اپنی عوام کی زندگی عزیز ہے۔ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ زیادہ سے زیادہ اپنے گھروں تک محدود رہیں گھر سے باہر صرف ایمرجنسی کی صورت میں نکلیں۔یاد رہےکہ عوام کی طرف سے موبائل ایجوکیشن یونٹ مانسہرہ کے اقدامات کو خوب سراہا جا رہا ہے ڈی پی او مانسہرہ




Exit mobile version