بین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کے باوجود لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ تشویشناک عمل ہے،احمد جواد
آزاد کشمیر (سید ذوالقرنین حیدر گردیزی بیورو چیف )احمد جواد مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان تحریک انصاف آزاد کشمیر نے کہا کہ بین الاقوامی ہیلتھ ایمرجنسی کے باوجود لائن آف کنٹرول پر بھارتی فائرنگ تشویشناک عمل ہے دو روز قبل وادی نیلم میں بچے کی شہادت ہوئی
اور آج مدارپور سیکٹر میں ایک شخص زخمی ہوا اقوام متحدہ بھارت کو اس جارحیت سے باز رکھے ہماری امن کی کوششوں کو کمزوری نہ گردانا جائے،احمد جواد