چین مستقل بنیادوں پر پاکستان کو طبی امداد کی فراہمی کو یقینی بنا رہاہے: یاؤ جنگ،چینی سفیر برائے پاکستان
اسلام آباد(سٹی رپورٹر )پاکستان میں متعین چینی سفیر یاؤ جِنگ نے طبی امداد اور کووڈ -19 کی وبا سے نمٹنے کے لئے مہارت اور تجربات کے تبادلے کے سلسلے میں پاکستان کی مستقل حمایت کو یقینی بنانے میں کلیدی کردار ادا کیاہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیا ہےکہ چین مستقل بنیادوں پر طبی امداد اور تعاون کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے کوشاں ہے۔ چینی سفیر نے عالمی وبائی مرض سے نمٹنے کے لئے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (پی آر سی ایس) کی کوششوں کی بھی تعریف کی ہے