چینی یونیورسٹی کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں سرگودھا یونیورسٹی کے لئے 3,000 ماسکس کا عطیہ
اسلام آباد(سٹی رپورٹر )چینی یونیورسٹی کی جانب سے کورونا کے خلاف جنگ میں سرگودھا یونیورسٹی کے لئے 3,000 ماسکس کا عطیہ
چین نے کوروناکے وبائی مرض کے سبب پیدا ہونے والی صورتحال میں قطعی طور پر سست روی کا مظاہرہ نہیں کیابلکہ اپنے قابل اعتماد دوست پاکستان کی مسلسل مدد کو یقینی بنایا ہے۔
چین کی ہونان نارمل یونیورسٹی (ایچ این یو) نے یونیورسٹی آف سرگودھا (یو او ایس) کو 3,000 فیس ماسکس تحفے میں دیئے ہیں۔
واضح رہے کہ ہونان نارمل یونیورسٹی نے کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مدد کو یقینی بنایا ہے۔مزید برآں دونوں اطراف کی جامعات نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔