66

میرے شہر کا کوئی نامہ نگار کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف باقائدہ قرار داد پاس کی جائے گی،مقصود انجم کمبوہ

میرے شہر کا کوئی نامہ نگار کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف باقائدہ قرار داد پاس کی جائے گی،مقصود انجم کمبوہ

قصور(بیوروچیف قصور)مقصود انجم کمبوہ سرپرست اعلیٰ نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ میرے شہر کا کوئی نامہ نگار کسی بھی گروپ سے تعلق رکھتا ہو اس کے خلاف باقائدہ قرار داد پاس کی جائے گی ۔ اور اس کے خلاف قانونی کاروائی کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھائیں گے۔

باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ اخباری ٹھگوں نے اپنی چھریاں تیز کر رکھی ہیں گا ہے بگا ہے کسی نہ کسی پر چلا کر بھوجن پانی حاصل کرتے نظر آتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے بعض نامہ نگار وں کی روٹی ہی ٹھگی سے چل رہی ہے ۔ اور وہ بلیک میلنگ طرح کی خبریں شائع کرتے ہیں

اور بھتہ خوری کا موجب بنتے ہیں ۔ بعض پڑھے لکھے شہریوں نے کہا ہے کہ پریس کلب کے ا علیٰ تعلیم یافتہ لکھاریوں کو اس قبیح فعل کو ترک کرنے کے ٹھوس اقدامات اٹھائے جائیں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں