وزیر اعظم عمران خان سے ٹیٹرا پاک پاکستان کے وفد کی ملاقات
اسلام آباد اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیراعظم عمران خان سے ٹیٹرا پاک پاکستان کے وفد نے ملاقات کی اور وزیراعظم کو ٹیٹرا پاک کی جانب سے وزیراعظم ریلیف فنڈ برائے کورونا کیلئے دو کروڑ روپے کا چیک پیش کیا۔ جمعہ کو وزیراعظم آفس سے جاری بیان کے مطابق وفد میں سونیا کیانی،
ریجنل کمیونیکیشن ڈائریکٹر اور طاہر حفیظ کلسٹر لیڈر سپلائی چین گریٹر مڈل ایسٹ اینڈ افریقہ شامل تھے۔
پاکستان میں سویڈن کی سفیر انگرڈ جوہانسن بھی اس موقع پر موجود تھیں۔ اس موقع پر طاہر حفیظ نے اپنی جانب سے 10 لاکھ روپے کا چیک کورونا ریلیف فنڈ کے لئے پیش کیا۔ وزیراعظم نے ٹیٹرا پاک کی جانب سے عطیہ اور جذبہ کو سراہا