وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارسے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی کی وزیراعلیٰ آفس لاہور میں ملاقات
لاہور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان سے پاکستان بیت المال کے منیجنگ ڈائریکٹر عون عباس بپی نے وزیراعلیٰ آفس لاہور میں ملاقات کی۔ ملاقات میں کورونا اور لاک ڈاون کی وجہ سے متاثر ہونے والے پنجاب کے متوسط طبقہ خصوصاً مزدور اور دیہاڑی دار افراد کی فوری مدد اور اس وباءکے خاتمہ کے بعد بحالی کے حوالہ سے امور زیر غور آئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی محکموں کے درمیان باہمی تعاون سے عوام کےلئے مزید آسانیاں اور بہتری ممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ غریب عوام کی فلاح و بہبود اور بہتری کےلئے صوبائی حکومت پاکستان بیت المال کے ساتھ ہر ممکن تعاون کےلئے تیار ہے۔
ایم ڈی بیت المال عون عباس بپی نے کہا کہ پاکستان بیت المال اس وباءکے دوران مستحق افراد کی ہر ممکن مدد کےلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ایم ڈی بیت المال نے کہا کہ صوبائی اور وفاقی محکموں کی باہمی تعاون اور کوشش سے حقدار تک امداد کی بروقت اور شفاف فراہمی کے ساتھ ساتھ ڈوپلیکیشن سے بھی بچا جا سکتا ہے،
وزیراعظم عمران خان کی فلاحی ریاست کا مقصد ہی غریب پروری، انصاف اور مساوات پر مبنی معاشرتی نظام قائم کرنا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے پاکستان بیت المال کی کارکردگی کو سراہا