رمضان کیلئے کورونا کے حوالے سے ہدایت نامہ مرتب کررہے ہیں، ظفر مرزا
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ پاکستان میں بتدریج ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے، پاکستان میں 497 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،
کنفرم کیسز کی تعداد 7025 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 340 سندھ اور 59 پنجاب اور 58 خیبر پختونخواہ میں رپورٹ ہوئے، پاکستان میں بھی اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1765 ہوچکی ہے، اب پاکستان میں 60 فیصد پھیلاو¿ مقامی سطح پر ہورہا ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کو یہاں میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ یہ کہنا قبل از وقت ہوگا کہ کراچی میں اموات کورونا وائرس کی وجہ سے ہوئی، پاکستان میں بتدریج ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بڑھ رہی ہے، 24 گھنٹوں میں 6264 ٹیسٹ کیے ہیں
جو اب تک سب سے زیادہ ہے، پاکستان میں اب تک 10 لاکھ ٹیسٹ کی صلاحیت موجود ہے، روزانہ 20 ہزار تک ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیسٹ نشاندہی میں مدد دیں گے کہ لوگوں میں کورونا وائرس ہے کہ نہیں، اسی حکمت عملی سے وباءکو پھیلنے سے روکا جاسکے گا،
ٹریسنگ، کونٹیکٹنگ کے نام سے ایک اور پالیسی متعارف کروا رہے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ عالمی سطح پر 5 لاکھ 53 ہزار افراد صحت یاب ہوچکے ہیں، پاکستان میں 497 نئے کیسز سامنے آئے ہیں،
کنفرم کیسز کی تعداد 7025 ہوچکی ہے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 340 سندھ اور 59 پنجاب اور 58 خیبر پختونخواہ میں رپورٹ ہوئے، پاکستان میں بھی اب تک صحت یاب ہونے والے افراد کی تعداد 1765 ہوچکی ہے، اب پاکستان میں 60 فیصد پھیلاو¿ مقامی سطح پر ہورہا ہے۔ انہوں نے بتایا
کہ 24 گھنٹوں میں 11 اموات مجموعی تعداد 135 ہوچکی ہے، اب تک م±لک میں 44 افراد ایسے ہیں جو وینٹی لیٹر پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عالمی سطح پر مریضوں کی شرح 6.7 فیصد ہے جبکہ پاکستان میں یہ شرح 1.9 فیصد ہے۔ انہوں نے کہا کہ رمضان اس وقت آرہا ہے جب وبا پھیلی ہوئی ہے
اس حوالے سے قومی سطح پر ایک ہدایت نامہ مرتب کیا جارہا ہے، پاکستان کے اندر سے بہت لوگوں کی رقوم اور ادویات کی صورت میں امداد پہنچ رہی ہے، ہماری قوم کا خاصا ہے ہم ایسے حالات میں یکجاءہوجاتے ہیں، پاکستان سے باہر میڈیکل کمیونٹی کی طرف سے بھی ملک میں کورونا کے حوالے سے مدد کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے 30 ہزار سے زائد ڈاکٹرز پوری دنیا میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں، اس حوالے سے کل یارانِ وطن کے نام سے ایک پلیٹ فارم کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس کے ذریعے ایک نظام کے تحت صحت کے ماہرین کسی نہ کسی حوالے سے علاج معالجے کے حوالے سے کیسے تعاون کرینگے ‘
اس حوالے سے تفصیلات شیئر کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ یہ درست نہیں کہ کراچی میں تمام ہلاکتیں کروناکے باعث ہوئیں، تمام ہلاک ہونے والے افرادکے ٹیسٹ کیے جائیں گے، کرونا کے حوالے سے اموات کا لیبارٹری ٹیسٹ سے ہی جانچاجاتاہے، سندھ حکومت کے ساتھ کروناکیسزسے نمٹنے کی حکمت عملی پر اتفاق ہوا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس ماہ کے آخرتک روزانہ20ہزارٹیسٹ کرنے کے اہل ہوجائیں گے، پاکستان میں کرونا ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت میں اضافہ ہواہے،
گزشتہ 24 گھنٹے میں 6264 کرونا ٹیسٹ کیے گئے، پاکستان میں10لاکھ ٹیسٹ کٹس موجودہیں، ہم یومیہ30ہزارٹیسٹ کرنے کی صلاحیت کی طرف جارہے ہیں، پاکستان میں ٹیسٹ کرنے کی صلاحیت بتدریج بڑھ رہی ہے۔
انہوں نے بتایا کہ رمضان کی آمد ہے‘ کرونا وباءپھیلائی ہوئی ہے اس حوالے سے خصوصی اقدامات اٹھائے جارہے ہیں، سحری افطاری‘ نمازیوں‘ تروایح کے سلسلے میں مشاورت ہورہی ہے، جلد گائیڈ لائن جاری کر دی جائے گی