Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت شیخوپورہ میں اجلاس، کورونا وباءکی روک تھام کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت شیخوپورہ میں اجلاس، کورونا وباءکی روک تھام کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

وزیراعلیٰ کی زیرصدارت شیخوپورہ میں اجلاس، کورونا وباءکی روک تھام کے اقدامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا

شیخوپورہ( بیورو چیف شیخوپورہ)وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثما ن بزدار جمعہ کو شیخوپورہ میں احساس کفالت پروگرام کے تحت مالی امداد تقسیم کرنے کے سینٹر کا دورہ کیا اور گورنمنٹ کمپری ہینسو ہائیر سیکنڈری سکول میں مالی امداد تقسیم کرنے کے مرکز کا معائنہ کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر پر مالی امداد کی تقسیم کے عمل کا جائزہ لیا اور مستحق خواتین میںمالی امداد کی رقم بھی تقسیم کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے مستحق خواتین سے سینٹر میں فراہم کی جانے والی سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا ،

خواتین نے سینٹر میں مہیا کی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں مستحق خواتین کیلئے ہر طرح کی سہولتیں فراہم کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینٹر میں موجود خواتین سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سینٹر میں آنے والی خواتین کیلئے سماجی فاصلے برقرار رکھنے کیلئے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں

اور ویٹنگ ایریا میں موجود خواتین کو بھی ایس او پیز کے مطابق ایک دوسرے سے فاصلے پر بٹھایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں کمزور طبقے کو حقیقی معنوں میں ریلیف دے رہے ہیں۔ 12 ہزار روپے کی مالی امداد آپ پر احسان نہیں بلکہ آپ کا حق ہے اور تحریک انصاف کی حکومت مستحق خاندانوں کو انتہائی شفاف طریقے سے ان کا حق دے رہی ہے

۔ ضلع شیخوپورہ میں مستحق افراد میں احساس کفالت پروگرام کے تحت تقریباً 30 کروڑ 50 لاکھ روپے کی مالی امداد تقسیم کی جا چکی ہے۔شیخوپورہ میں 50 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد دی جائے گی۔ سینٹر میں آنے والی ایک خاتون کی درخواست پر وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ کو ان کے علاج معالجے کا انتظام کرنے کی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کو مستحق افراد میں مالی امداد کی تقسیم کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ وزےراعلیٰ عثما ن بزدار کی زیرصدارت شیخوپورہ میں اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا جس میں کورونا کی وباءسے نمٹنے کے اقدامات ، انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم، صفائی کے انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سیاسی و انتظامی ٹیم کو مزید متحرک انداز میں فرائض سرانجام دینے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ آزمائش کی گھڑی میں عوام کو کسی صورت حالات کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑیں گے۔

منتخب نمائندے اور انتظامی افسران متاثرہ افراد کو ریلیف فراہم کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں۔یہ وقت عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہونے کا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کے ساتھ انسداد ڈینگی، گندم خریداری مہم اور صفائی کے انتظامات کو خوب سے خوب تر بنایا جائے۔

عوام کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس جانفشانی سے فرائض سرانجام دے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ شیخوپورہ میں گندم خریداری مہم کا آغاز 20 اپریل سے ہوگا۔ شیخوپورہ میں گندم کی خریداری کیلئے 14 مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔ گندم خریداری کیلئے گرداوری کی شرط ختم کردی گئی ہے

اور کاشتکاروں سے پہلے آئیے پہلے پائیے کی بنیاد پر گندم خریدیں گے۔ انہوں نے کہا کہ چھوٹے کسانوں کے حقوق کا تحفظ کیا جائے گا۔ شیخوپورہ میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 33 ہے جن میں زیادہ تر ٹریول ہسٹری رکھتے ہیں۔ شیخوپورہ میں 45 مریضوں کو آئسولیشن میں رکھنے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

ضرورت پڑنے پر شیخوپورہ میں فیلڈ ہسپتال بھی قائم کیا جائے گا۔ شیخوپورہ کی مارکیٹوں اور بازاروں میں مسٹ کوئین گاڑی کے ذریعے جراثیم کش سپرے کیا جا رہا ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا

کہ احساس کفالت پروگرام اور چیف منسٹر انصاف امداد پروگرام پاکستان کی تاریخ میں مالی امداد کا سب سے بڑا پروگرام ہے جس کے ذریعے ایس ایم ایس کے ذریعے مستحق خاندانوں کو 12 ہزار روپے کی مالی امداد شفاف انداز سے دی جا رہی ہے۔

رکن قومی اسمبلی بریگیڈیئر (ر) راحت امان اللہ کی جانب سے لوگوں میں راشن تقسیم کرنے کا اعلان کیا گیا۔ صوبائی وزراءڈاکٹر یاسمین راشد، میاں محمودالرشید، میاں خالد محمود، اراکین اسمبلی، کمشنر لاہور ڈویژن اور ضلعی حکام اس موقع پر موجود تھے




Exit mobile version