ضلع مہمند کورونا وائرس کی مزید دو کیس سامنے آگئے
ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)کورونا وائرس کی مزید دو کیس سامنے آگئے۔کورونا وائرس سے جاں بحق سمیت متاثرہ افراد کی تعداد تین ہوگئے۔متاثرہ علاقہ میاں منڈی خواجہ وس میں مکمل لاک ڈاون۔عوام سخت احتیاط کریں۔وائرس مزید پھیل نہ سکے۔کورونا سے نئے متاثرہ دو مریض غلنئی ائسولیشن وارڈ منتقل ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹرمحمد حیات خان آفریدی۔
تفصیلات کےمطابق عالمی وباء کورونا وائرس ضلع مہمند میں داخل ہوگئے جن سے گزشتہ روز تحصیل حلیم زئی میاں منڈی خواجہ وس کے رہائشی لیڈی ریڈنگ ہسپتال میں انتقال ہوگئے۔جس کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ صحت نے متاثرہ خاندانوں کو قرنطینہ قرار دیا اور متاثرہ جاں بحق شخص سے مل جل کر رہنے والے آٹھ افراد کے نمونے ٹسٹ کے لئے بھیجے گئے تھے
جن کے بعد متاثرہ خاندان کے دو افراد کے ٹسٹ مثبت آگئے ہیں۔جن میں متوفی کے 80 سالہ بیوی اور 38 سالہ بیٹا خیر اللہ شامل ہیں۔جس کے پیش نظر انتظامیہ اور محکمہ صحت نے سخت اقدامات اٹھا رکھے ہیں اور میاں منڈی کو مکمل طور پر لاک ڈاون کیا ہے۔اور متاثرہ خاندان سےملحقہ علاقے کے لوگوں کو احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کرنے کی اپیل کی ہے اور متوفی کے جنازہ میں شریک افراد کو مکمل قرنطینہ میں رہنے کی احکامات جاری کی ہے