تمام صوبے خود مختار ہیں، اپنا اپنا کام کر رہے ہیں مگر سندھ کام نہیں کر رہا،سندھ کے غریبوں کے لئے بھی پیکیج صرف وفاق نے دیا ہے، سینٹر فیصل جاوید
اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریا ت کے چیئرمین سینٹر فیصل جاوید نے کہاہے کہ تمام صوبے خود مختار ہیں، اپنا اپنا کام کر رہے ہیں مگر سندھ کام نہیں کر رہا،سندھ کے غریبوں کے لئے بھی پیکیج صرف وفاق نے دیا ہے،
وزیراعظم غریبوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دے رہے ہیں۔ہفتہ کو پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ سے جاری بیان کے مطابق سینیٹر فیصل جاویدنے کہاکہ اٹھارویں ترمیم کا ڈھنڈورا پیٹنے والے نہ جانے کہاں غائب ہیں ۔تمام صوبے خود مختار ہیں،
اپنا اپنا کام کر رہے ہیں مگر سندھ کام نہیں کر رہا، بلاول زرداری کھوکھلے نعروں سے آگے نہیں بڑھ پا رہے، سندھ کی دیہی آبادی انتہائی غربت میں ہے، ۔انہوں نے کہاکہ سندھ کے غریبوں کے لئے بھی پیکیج صرف وفاق نے دیا ہے، اور تو اور بلاول کو سندھ کے دارالخلافے کراچی کا بھی کچھ پتا نہیں۔
محلات میں رہنے والے بلاول کیا کبھی مچھر کالونی گئے ہیں؟ انہوں نے کہاکہ کیا بلاول کو لیاری میں رہنے والوں کے حال کا کچھ علم ہے کام عملی اقدامات اٹھانے سے ہوتے ہیں، پریس کانفرنسز یا ٹویٹس کردینے سے نہیں،
ہاتھ جوڑ کر کہتے ہیں کہ خدارا غریب عوام پر رحم اور ان کا احساس کریں ، سینٹر فیصل جاویدنے کہاکہ وہ احساس جو وزیراعظم عمران خان کے ہر فیصلے ہر اقدام سے نمیایاں جھلک رہا ہے، وزیراعظم غریبوں کیلئے ملکی تاریخ کا سب سے بڑا ریلیف پیکیج دے رہے ہیں۔