79

رمضان المبارک کے دوران کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

رمضان المبارک کے دوران کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف ) صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ رمضان المبارک کے دوران کورونا کا پھیلائو روکنے کیلئے احتیاطی تدابیر پر عمل ضروری ہے، امید ہے کہ مساجد میں احتیاطی تدابیر اختیار کی جائیں گی، اسلام نظم ونسق کا درس دیتا ہے، منظم قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو علمائے و مشائخ کے اجلاس کے آغاز پر اظہار خیال کرتے ہوئے کیا۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سمیت دنیا بھر کو کورونا کی وبا عکا سامنا ہے۔ اس اجلاس کا مقصد رمضان المبارک اور تراویح کے دوران احتیاطی تدابیر کے حوالے سے قومی ہم آہنگی پیدا کرنا ہے۔

رمضان المبارک اور مساجد مسلمانوں کیلئے انتہائی اہمیت رکھتی ہیں، ہم چاہتے ہیں کہ کورونا صورتحال کے تناظر میں کوئی متفقہ پالیسی وضع کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ قوم کیلئے اتفاق رائے ضروری ہے، علمائے کرام کی رائے اس حوالے سے اہمیت کی حامل ہے۔ صدر مملکت نے کہا

کہ عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ مدارس اور مساجد کو عطیات دینے کا سلسلہ جاری رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی صورتحال کے تناظر میں حالات میں تبدیلی آجائے گی کہیں حالات میں نرمی اور کہیں سختی ہو گی۔ حکومت اس حوالے سے تیاری کررہی ہے اور رمضان المبارک کے دوران علمائے کرام کی مشاورت سے پالیسی وضع کرنا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام نظم ونسق کا درس دیتا ہے

اور منظم قومیں ہی ترقی کرتی ہیں۔ ہمیں حضرت محمد کی سیرت طیبہ سے بھی نظم ونسق کا سبق ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمان اپنے عزم سے ہر چیز پر قابو پا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج قوم منتظر ہے کہ حکومت اور علمائے کرام رمضان المبارک کے حوالے سے یکساں موقف اختیار کریں گے۔

اللہ تعالیٰ سے اس وبا سے نجات اور مغفرت کی دعا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس وبا کے حوالے سے اتار چڑھائوکی صورتحال کا سامنا ہے۔ حکومت اس حوالے سے اعدادوشمار سے قوم کومسلسل آگاہ کررہی ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں