محکمہ صحت کا غیر قانونی طور پر لیبارٹریز انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف کریک ڈائون شروع
خانیوال/عبدالحکیم(سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر محکمہ صحت نے غیر قانونی طور پر لیبارٹریز قائم کرکے انسانی زندگیوں سے کھیلنے والے عطائیوں کے خلاف سخت کریک ڈائون شروع کردیا-
ڈرگ انسپکٹر کبیروالا نے اپنی ٹیم کے ہمراہ عبدالحکیم میں برٹش کلیکشن پوائنٹ کے نام سے ایک لیبارٹری پر چھاپہ مارا جو کہ عطائی عمران نے الیکٹریشن کی دکان میں قائم کر رکھی تھی
عطائی مریضوں سے نمونے لینے کے بعد تجزیہ کے لئے بھیجنے کے بجائے خود مزکورہ الیکٹریشن شاپ پر رپورٹس تیار کرکے مریضوں کی زندگیوں سے کھیل رہا تھا ڈرگ انسپکٹر نے چھاپہ ماکر دکان کو سیل کردیا
۔کارروائی کے دوران محکمہ صحت کی ٹیم پر خاتون لیڈی ڈاکٹر نگہت کی طرف سے سیل نہ کرنے کیلئے دبائو ڈالا گیا تاہم دکان کو سیل کرکے کیس پنجاب ہیلتھ کئیر کمیشن بھجوا دیا گیا