اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا بنیادی مرکز صحت 24/7 نورنگ شاہ کا وزٹ
خانیوال/کبیروالا(سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا بنیادی مرکز صحت 24/7 نورنگ شاہ کا وزٹ۔ عملہ کی حاضری و دیگر انتظامی معاملات کو چیک کیا ادویات کی فراہمی اور دیگر سہولیات کا بھی جائزہ لیا
ادویات کی مسلسل فراہمی دستیابی کے لئے متعلقہ محکمہ سے بات کی تاکہ بنیادی مرکز صحت پر آنے والے مریضوں کو ہرممکن سہولیات دستیاب ہوں بنیادی مرکز صحت نورنگ شاہ کے نئے تعیُنات ہونے والے میڈیکل افسر سے تفصیلی مُشاورت کی ہے اور اُن سے یہ کہا ہے کہ ہسپتال میں مریضوں کو مکمل سہولیات دی
جائیں ان سے اچھا رویہ اپنائیں مریضوں کے ساتھ اخلاق سے پیش آئیں ۔ صفائی و ستھرائی کا خاص خیال رکھا جائے اور صفائی اور پودوں وغیرہ کو لگانے کے کیے مُقامی لوگوں کو زیادہ سے زیادہ آن بورڈ رکھا جائے ،
عملہ کو مزید تاکید کی گئی کہ اپنی حاضری ہسپتال کے اوقات کار میں یقینی بنائیں اور سرکاری ادویات کے سٹاک کو پورا رکھیں۔ ہسپتال میں مسائل کے حوالے سے ڈاکٹر صاحب کو روپورٹ تیار کرنے کا کہا ہے جو کہ انشائللہ جلد ہی مُتعلقہ محکمے کو بھیجوائیں گے تا کہ لوگوں کو صحت کی اچھی سہُولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکیں ۔