پوری دنیا اس وقت کرونا جیسی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے لیکن مودی سرکار عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگی جنون میں مبتلا ہے۔عامر مغل
اسلام آباد (محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پوری دنیا اس وقت کرونا جیسی نازک صورتحال سے گزر رہی ہے لیکن مودی سرکار عوام کی توجہ ہٹانے کیلئے جنگی جنون میں مبتلا ہے۔عامر مغل
مرکزی ڈپٹی سیکرٹری انفارمیشن پی ٹی آئی عامر مغل نے کہا ہے کہ امریکہ سے 15 کروڑ ڈالر کی لاگت سے 10 ہارپون میزائلوں کی خریداری جنگی جنون کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ امریکہ بھارت کو یہ میزائل بیچ کر خطے کا توازن خراب کر رہا ہے۔ اور پاکستان کا اس پر احتجاج بجا ہے۔
آج مودی سرکار نے جس طرح لائن آف کنٹرول پر بار بار خلاف ورزی کرتا ہے اور 2019 سے ایک کروڑ کشمیریوں کو لاک ڈاون کیا ہوا ہے اس سے ثابت ہوتا ہے کہ مودی سرکار اس خطے میں امن کیلیے سب سے بڑا خطرہ ہے اور بے گناہ کشمیریوں کو لاک ڈاون کرنے کی وجہ سے آج پوری دنیا اسی عذاب میں مبتلا ہے۔
بھارت نے اپنے جنگی جنون سے خطے کے ڈیڈھ ارب افراد کی زندگی خطرے میں ڈال رکھی ہے۔ عالمی برادری کو چاہئے اس کا نوٹس لے اور بھارت کو مجبور کرے کہ وہ ایک کروڑ کشمیریوں کو لاک ڈاون سے آزاد کرے اور کشمیریوں کو ان کا حق خود ارادیت دے۔*