صحت افزا مقام فورٹ منرو میں سہولیات کی بہتری سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو بحال کرنے کا فیصلہ
ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)جنوبی پنجاب کے صحت افزا مقام فورٹ منرو میں سہولیات کی بہتری سرکاری ریسٹ ہاؤسز کو بحال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کردیں
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا
کمشنر ڈیرہ غازی خان ساجد ظفر ڈال کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا
جس میں چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز طاہر فاروق،اظفر ضیاء،امجد شعیب ترین،ذوالفقار علی کھرل اجلاس میں شریک تھے۔اجلاس میں ڈویژن میں ترقیاتی منصوبوں،انتظامی امور اور متعلقہ امور کا جائزہ لیا گیا اس موقع پر فورٹ منرو میں سرکاری ریسٹ ہاؤس بہتر کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز فورٹ منرو میں موجود ریسٹ ہاؤسز بحال کرائیں۔سٹرکچر کو بحال کرکے عوامی سرمایہ کو ضائع ہونے سے بچایا جائے۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ کوہ سلیمان ڈویلپمنٹ اتھارٹی علاقہ کی ترقی کےلئے کردار اداکرے۔
گرمیوں میں سیاح اور عوام کی بڑی تعداد فورٹ منرو کا رخ کرتی ہے۔سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہونی چائیے۔انہوں نے کہا کہ فورٹ منرو میں واٹر سپلائی،سیوریج اور روڈ سٹرکچر کو بہتر کیا جائے گا۔ترقیاتی منصوبوں کی کڑی نگرانی کی جائے۔
عوام کا پیسہ کسی صورت ضائع نہیں ہونے دیا جائیگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ انہوں نےگزشتہ روز فورٹ منرو کا دورہ کرکے مسائل کا ادراک ہوا ہے جس کےلئے تمام متعلقہ محکموں کو آن بورڈ لے کر لائحہ عمل مرتب کیا جائیگا۔کمشنر ساجد ظفر ڈال نے کہا کہ سول ہسپتال فورٹ منرو میں طبی سہولیات کو بہتر کیا جائے۔