100

وزیراعظم سے ٹیلی نار پاکستان (سی ای او) کی ملاقات کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک پیش

وزیراعظم سے ٹیلی نار پاکستان (سی ای او) کی ملاقات کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک پیش

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف) وزیراعظم عمران خان سے ٹیلی نار پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر (سی ای او) عرفان نے ملاقات کی اور وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں 5 کروڑ روپے کا چیک ان کو پیش کیا۔ پیر کو وزیراعظم میڈیا آفس سے جاری پریس ریلیز کے مطابق

اس موقع پر وزیراعظم کے معاون خصوصی سیّد ذوالفقار عباس بخاری اور سینیٹر فیصل جاوید بھی موجود تھے۔ سی ای او ٹیلی نار نے ایک ارب 60 کروڑ روپے کی مالیت سے ریلیف سرگرمیوں کا بھی اعلان کیا۔

اس میں ٹیسٹنگ کٹس، ای لرننگ، ڈیجیٹل سکلز، فوڈ راشن اور میڈیکل سٹاف کو پی پی ایز کی فراہمی بھی شامل ہے۔ سی ای او نے وزیراعظم کو بتایا دوسری ٹیلی کام کمپنیوں کی طرح ٹیلی نار بھی اپنے صارفین کو یہ سہولت دے رہی ہے

کہ وہ 6677 پر ایس ایم ایس کرکے وزیراعظم کے کورونا ریلیف فنڈ میں اپنا حصہ ڈال سکیں۔ وزیراعظم نے ٹیلی نار پاکستان کی جانب سے کورونا سے متاثرہ افراد کےلئے ریلیف کی فراہمی کو سراہا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں