77

حکومت علاقائی صحافیوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سید شفقت حسین

حکومت علاقائی صحافیوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، سید شفقت حسین

فیصل آباد(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور) ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان کے مرکزی صدر سید شفقت حسین گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت علاقائی صحافیوں کو ریلیف دینے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے یہ واحد حکومت ہے جس کے پاس زندہ صحافیوں کے لیے کوئی ریلیف پیکیج نہیں ہے

اور اعلان کر رہی ہے اگر حکومتی فنڈ کی ضرورت ہے تو مرنا ہو گا ریجنل یونین آف جرنلسٹس پاکستان حکومت کے رویے کی بھر پور مذمت کرتی ہے ان خیا لات کا اظہار انہوں نے آر یو جے پاکستان کے زیر اہتما م آر یو جے نیوز ایچ ڈی چینل کی افتتاحی تقریب کے موقع پر عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے

کیا اس موقع پر مرکزی سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل،صدر سینٹرل پنجاب ڈاکٹر محمد زکریا،صدر فیصل آباد ڈویژن ڈاکٹر امتیاز ڈار، ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی محمد اشفاق چوہدری و دیگر موجود تھے۔مرکزی سیکرٹری جنرل عابد حسین مغل نے کہا کہ آر یو جے نیوز چینل کا مقصد تنظیم کے

پیغام کو سوشل میڈیا کے ذریعے علاقائی صحافیوں اورارباب اختیار تک پہنچانا ہے چینل کے پلیٹ فارم پر تنظیم کے عہدیداران کے پروگرام جاری کیے جا سکیں گے۔چینل کا مرکزی دفتر فیصل آباد جبکہ ہر صوبہ میں ایک سب آفس ہو گا جہاں سے تنظیمی پروگرام نشر کیے جائیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں