اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت کرونا وائرس اورڈینگی مچھر پر اجلاس منعقد ہوا
خانیوال/میاں چنوں(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کی زیرصدارت کوروناوائرس اورڈینگی مچھر پر اجلاس منعقد ہوا تفصیلات کے مطابق اجلاس میں تمام صوبائی محکموں کے سربراہان محکمہ پولیس اور مونسپل کمیٹی کے افسران نے شرکت کی اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسرہیلتھ ڈاکٹر آصف محمود نے اسسٹنٹ کمشنر کو کوروناوائرس اور ڈینگی کے حفاظتی اقدامات پر بریفنگ دیں
اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ کرونا وائرس کے خلاف جنگ کی طرح ڈینگی مچھر پر بھی جنگی بنیادوں پر کام کیا جائے کیونکہ موسسم تبدیل ہو رہا ہے اس لیے ڈینگی مچھر کا خطرہ بھی موجود ہے
اس پر ہر طرح سے الرٹ رہا جائے اور اسسٹنٹ کمشنر نے محکمہ ہیلتھ اور میونسپل کمیٹی کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے اپنی اپنی ٹیموں کو فلیڈ میں رکھا جائے اور جہاں کہیں ڈینگی مچھر کی افزائش نسل کا خطرہ ہو وہاں ڈینگی مچھر کے تدارک کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں