مانسہرہ قرنطینہ سنٹر ایلمنٹری کالج غازی کوٹ کے حوالے سے افوائیں دم توڑ گئیں
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر) مانسہرہ قرنطینہ سنٹر ایلمنٹری کالج غازی کوٹ کے حوالے سے افوائیں دم توڑ گئیں مریضوں اور لواحقين کی جانب سے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی جانب سے دی گئی
سہولیات پر اطمینان کا اظہار تا ہم وسائل کی کمی مریضوں کے علاج معالجے میں آڑے آ رہی ہے اس سلسلے میں گذشتہ روز ضلعی انتظامیہ کے ترجمان وناظر ڈی سی آفس محمد دلدار احمد نے کے مقامی صحافيوں کے ہمراہ قرنطینہ سنٹر غازی کوٹ ایلمنٹری کالج کے دورے کے موقع پر کہا اس وقت تمام مریضوں کیلئے
موجود آن ڈیوٹی میڈیکل سٹاف کے پاس مریضوں کے حوالے سے تمام اشیاء ضرورت جن میں آئرن بیڈ فوم گدے بیڈ شیٹ بالٹی مگ لوٹاٹشوپیپر ٹائلیٹ رول سینیٹائزر صابن تولیہ کولر ہیٹرکمبل رضائی مہیا کی گئی ہیں اس کے ساتھ 3وقت کا تازہ کھانا فراہم کیا جاتا ہے اور بوقت ضرورت قہوہ اور چائے بھی دی جاتی ہے
کوئی مریض ٹھیک ہو جائے تو اس کو ڈسچارج کرتے ہی آن ڈیوٹی میڈیکل سٹاف مذکورہ مریض کے زیر استعمال اشیاء کو ٹی ایم اے کے حوالے کرکے تلف کرایا جاتا ہے محمد دلدار احمد نے مزید کہاکے ضلعی انتظامیہ کے خلاف جاری پروپیگنڈہ بے بنیاد ہے جس کا حقائق سے کوئی تعلق نہیں ہے
ہم جان پر کھیل کر کرونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی بلاامتیاز خدمت کرتے ہیں اس موقع پر قرنطینہ سنٹر میں موجود مریضوں اور لواحقين نے میڈیا کو بتایا کہ یہ مرض وبائی شکل اختیار کرچکی ہے اس سے حفاظت کے لئے احتياط ہر ذی روح انسان پر فرض ہے اور ہم ضلعی انتظامیہ کےحفاظتی اقدامات سے مطمئن ہیں