83

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا ڈیرہ غازیخان کا دورہ فیلڈ ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ

صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکا ڈیرہ غازیخان کا دورہ فیلڈ ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا سپورٹس سٹیڈیم میں 50 بستر کے کورونا فیلڈ ہسپتال کے انتظامات کا جائزہ لیا میڈیکل کالج میں اکیڈمک سٹاف کے اجلاس کی صدارت کے بعد میڈیا نمائندگان سے ملاقات کی۔
صوبائی وزیر ہیلتھ ڈاکٹر یاسمین راشد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صوبہ میں کورونا ٹیسٹ کی گنجائش بڑھا رہے ہیں۔پاکستان میں اللہ کا خاص کرم ہے یہاں کورونا وائرس کے مریضوں کی ریکوری باقی دنیا سے بہت بہتر اور تیز ہے۔ صوبہ میں آٹھ بی ایس ایل تھری لیبز پر کام کررہے ہیں

پانچ تیار ہو چکی ہیں اور دیگر اس ماہ میں فنکشنل کرلیں گے۔نویں لیبز کا رحیم یارخان میں اعلان کردیا ہے۔لیبز کے فنکشنل ہونے سے ٹیسٹ کرنے کی استعداد دس ہزار تک لے جائیں گے۔55 ہزار ٹیسٹ کٹس موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ صوبہ کی 145 جگہوں کو مکمل لاک ڈاؤن کیا گیا ہے

۔قرنطینہ سنٹرز میں 28 ہزار افراد رکھنے کی گنجائش ہے۔صوبہ میں 11 کورونا فیلڈ ہسپتال تیار کررہے ہیں ۔صوبہ کے پبلک ہسپتالوں میں 50 ہزار اور پرائیویٹ سیکٹر کے ہسپتالوں میں 20 ہزار بیڈ کی گنجائش کی سہولت میسر رہے گی۔صوبائی وزیر ہیلتھ نے کہا کہ صوبہ میں 62 ہزار ہیلتھ کارڈ تقسیم کئے جاچکے ہیں انہوں نے کہا کہ ہسپتال،جیل،دارالامان اور ہاؤس سے کورونا کے سیمپل لے رہے ہیں۔لوکل ٹرانسمشن دیکھ کر لاک ڈاؤن میں کمی یا توسیع کا فیصلہ ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ ڈیرہ غازی خان سے اچھی خبر ہے کہ قرنطینہ سنٹر کے 829 زائرین میں سے صرف چار کورونا مثبت کیس ہے۔ صوبائی وزیر ہیلتھ 50 بستر کے فیلڈ ہسپتال کے بہتر انتظامات پر انتظامیہ کے کردار کو سراہا اور ویلڈن کہا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں