78

کورونا کے باعث برآمدت میں کمی تجارتی آرڈر منسوخ مختلف ٹیکسائل یونٹوں و دیگر ملازمین کی کانٹ چھانٹ

کورونا کے باعث برآمدت میں کمی تجارتی آرڈر منسوخ مختلف ٹیکسائل یونٹوں و دیگر ملازمین کی کانٹ چھانٹ

قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )کورونا کے باعث برآمدت میں کمی تجارتی آرڈر منسوخ مختلف ٹیکسائل یونٹوں و دیگر اداروں نے ملازمین کی کانٹ چھانٹ شروع کر دی ڈاون سائزنگ کی وجہ سے آنے والے دنوں میں غربت کے ساتھ ساتھ شدید قسم کی بے روزگاری کا سامنا بھی متوقع

تفصیلات کے مطابق کورونا کے باعث لاک ڈاون نے ایک طرف تو دیہاڑی دار طبقہ کے حالات ابتر کر دیے تو دوسری طرف وہ سفید پوش طبقہ جو خودداری کی وجہ سے ہاتھ پھیلانے سے غیرت سے مرنا پسند کرئے گا کسمپرسی نے ان کی کمر توڑ کر رکھ دی یہی وہ سفید پوش طبقہ ہے

جو فیکٹریوں میں کام کرتا ہے ابھی کورونا کی وبا کا خاتمہ نہیں ہوا ہے اسی سفید پوش طبقہ کے سر پر بے روزگاری کے بادل منڈلانے لگے ہیں کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں ماسوائے میڈیکل و خوراک ہر طرح کی تجارت بند ہے اور تجارتی آرڈرز کی منسوخی کا بہانہ بنا کر فیکٹری مالکان اپنی فیکٹریوں میں ڈاون سائزنگ کر رہے ہیں دوسری طرف حکومتی ہدایات بھی ایسے تقویت دے رہیں ہیں

ڈاون سائزنگ کی وجہ سے معاشرے کے اس طبقہ میں آنے والے دنوں میں بے روزگاری شرح اموات کے ساتھ کرائم کی جانب رغبت کے واضع امکانات ہیں جو معاشرے میں بے چینی کی ایک نئی راہ کو جنم دے گا

ضرورت اس امر کی ہے کی حکومت اس حوالہ سے اقدامات کرے کیونکہ اگر فیکٹریوں میں ڈاون سائزنگ ہوگی تو حکومتی ٹیکسوں میں کمی واقع ہونے کے ساتھ ایکسپورٹ کا شعبہ بھی متاثر ہو گا اور حکومت قیمتی زرمبادلے سے بھی محروم ہو گی




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں