پنجاب پولیس کی ڈہوک اکثر خان میں اندھا دھند فائرنگ سے غریب دیہاتی کی گائے زخمی
اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پنجاب پولیس کی ڈہوک اکثر خان میں اندھا دھند فائرنگ سے غریب دیہاتی کی گائے زخمیآئینی شاہدین کے مطابق پنجاب پولیس کی وردی میں ملبوس اہلکاروں نے
نامعلوم ملزمان پر فائرنگ کی جو گھر کے باہر بندھی ڈہوک اکثر خان کے غریب دیہاتی مسعود کی گائے کو لگے جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی. اس واقعے کی اطلاع دینے جب اعجاز نامی شخص تھانہ ٹیکسلا پہنچا تو ڈیوٹی افسر سب انسپکٹر ملک ساجد نے انتہائی بدتمیزی کی
اور کہا کہ پولیس نے تمھیں تو فائر نہیں مارے یہاں سے چلے جاو. ٹیکسلا پولیس نے درخواست وصول کرنا ہی گوارہ نہیں کیا.محمد اعجاز اور مسعود خان نے سی پی او راولپنڈی سے اپیل کی ہے کہ ھمیں انصاف فراہم کیا جائے. اور ٹیکسلا پولیس کا قبلہ درست کیا جائے