مہمندپولیس فورس کے خلاف صافی قبیلہ کا احتجاجی ریلی و دھرنا 86

مہمندپولیس فورس کے خلاف صافی قبیلہ کا احتجاجی ریلی و دھرنا

مہمندپولیس فورس کے خلاف صافی قبیلہ کا احتجاجی ریلی و دھرنا

مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر)مہمندپولیس فورس کے خلاف صافی قبیلہ کا احتجاجی ریلی و دھرنا۔ ڈی پی او سمیت ڈی ایس پی اور ایس ایچ او فی الفور معطل اور تبدیل کیا جائے۔ مذکورہ اہلکاروں کے حکم پر پولیس فورس نے چادر اور چار دیواری کا تقدس پامالی سمیت پر امن احتجاج پر لاٹھی چارج کیا ہے۔

آئی جی پولیس فوری نوٹس لیں۔ مظاہرین۔ تفصیلات کے مطابق قبائلی ضلع مہمند میں تحصیل صافی سے تعلق رکھنے والے سینکڑوں احتجاجی مظاہرین نے غلنئی تک احتجاجی ریلی نکالی اور مہمند پریس کلب کے سامنے مین پشاور ٹو باجوڑ شاہراہ پر پولیس فورس کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔

مظاہرین نے پولیس فورس اور مذکورہ اہلکاروں ڈی پی او مہمند، ڈی ایس پی لیاقت اور ایس ایچ او سردار حسین کے خلاف بینرز اُٹھائے تھے اور شدید نعرہ بازی کی۔ احتجاجی مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے شیر رحمان، ذاہدصافی اور محمد اسلام و دیگر نے کہا کہ مہمند باجوڑ حد بندی تنازعے کے گیارہوں

روز پولیس فورس کے مذکورہ اہلکاروں کے حکم پر چادر اور چاردیواری کے تقدس سمیت پر امن مظاہرین پر لاٹھی چارج کیا جو کہ سرا سر ظلم اور نا انصافی ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ ڈی ایس پی لیاقت علی جعلی کاغذات کے ذریعے بھرتی ہوا ہے۔ جبکہ ڈی پی او سمیت ڈی ایس پی اور ایس ایچ او کو فوری طور پر ضلع مہمند سے بدر کیا جائے۔ اور آئی جی فوری نوٹس لیں۔

جبکہ آفریدی جرگہ کے ساتھ معاہدہ پورا ہونے والا ہے۔ لہٰذا مہمند فورس کو پرانے حدود پر واپس تعینات کیا جائے۔ ورنہ مطالبات پورے نہ ہونے کی صورت میں تین دن بعد پوری قوت کے ساتھ سڑکوں پر واپس نکل آئیں گے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں