ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر ریسکیورزکا آگاہی واک انعقاد 87

ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر ریسکیورزکا آگاہی واک انعقاد

ڈیرہ غازیخان ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر ریسکیورزکا آگاہی واک انعقاد

ڈیرہ غازیخان(محمد فیض سٹی رپورٹر)ضلع ڈیرہ غازیخان میں 22 اپریل یوم ارض کے طور پر منایا گیا۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر حسین میاں کی ہدایت پر ریسکیورز نے آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد اختر بھٹہ نے ریلی کی قیادت کی کورونا وائرس کی وجہ سے سوشل ڈسٹنس کا خاص خیال رکھا گیا

اس موقع پر شہریوں میں شجرکاری کی اہمیت اجاگر کرنے کیلئے پودے بھی تقسیم کئے گئے۔محمد اختر بھٹہ نے بتایاکہ22 اپریل دنیا بھر کی طرح پاکستان اور بالخصوص صوبہ پنجاب میں ریسکیو 1122 دیگر محکموں کی معاونت سے 50واں یوم ارض منایا گیاانہوں نے کہا کہ آلودگی،

درجہ حرارت میں اضافہ اور انسانوں کی وجہ سے ماحول کو خطرات لاحق ہیں۔پودوں سے ماحولیاتی آلودگی میں کمی ممکن ہے پاکستان میں حکومتی سطح پر اس کا آغاز 22 اپریل 2012 میں ہوا جب پہلی مرتبہ ریسکیو1122نے پنجاب کے تمام اضلاع میں انتہائی منظم اور مربوط طریقہ سے ریسکیو مدر ارتھ کے نعرہ سے اس دن کو منانے کا آغاز کیا اور اب ہر سال باقاعدگی سے صوبہ بھر میں 22 اپریل کویوم ارض منانے کا اہتمام کیا جاتا ہے




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں