رمضان برکتوں فضیلتوں،مغفرت کا مہینہ ہے ،مسلمانوں پر آئی آزمائش کا تقاضا ہے،جواد گوندل
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)رمضان برکتوں فضیلتوں،مغفرت کا مہینہ ہے ،مسلمانوں پر آئی آزمائش کا تقاضا ہے رمضان میں خصوصی طور پر رجوع الی اللہ کریں،ان خیالات کا اظہار سی او بلدیہ کو ٹرادھاکشن جواد گوندل نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ،انہوں نے کہا کہ
اس ماہ عظیم کی فضیلت و اہمیت سے آگاہ کرنے کے لیے خود خاتم النبین حضرت محمد ﷺ نے صحابہ اکرام کو اس مہینہ میں عظیم الشان خطبہ دیا اور اس ماہ مبارک کا استقبال کرتے ہوئے کہا
کہ اے میرے صحابہ تم پر عنقریب ایک عظمت و برکت والا مہینہ سائیہ فگن ہو رہا ہے ،جس میں رو زہ فرض ہے ،اور تراویح ،تلاوت ،صدقہ خیرات اور ایک دوسرے حسن سلوک ،ایثار و قربانی کا اللہ کے نزدیک بڑا ثواب ہے اس ماہ اللہ کی رحمت و برکا ت کا بڑا نزول ہوتا ہے
جس نے یہ مہینہ پایا
اس کے تقاضوں کو پورا کیااس کی مغفرت کر دی جاتی ہے ،آج ہمیں بھی اس مبارک مہینہ کے حوالے سے خود کو تیار کرنا چاہیے،آخر میں انہوں نے کہا کہ کرونا کی شکل میں مسلمانوں پر جو آزمائش آئی ہے اس کا تقاضہ ہے کہ اس ماہ مبارک میں خصو صی طور پر رجوع الی اللہ کریںکثرت سے استغفار و عبادت کا خصوصی ورد کریں