ڈاکٹرز اور دیگر عملہ کورونا کیخلاف ہمارے فرنٹ لائن سپاہی ہیں، اسسٹنٹ کمشنر
خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر میاں چنوں ذیشان ندیم نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال میاں چنوں میں زیر علاج کورونا کے چار مریضوں جو کہ تبلیغی جماعت کے اراکین ہیں کی عیادت کی اور ان سے ہسپتال میں فراہم کی
جانے والی طبی سہولیات بارے دریافت کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر نذیر ہراج نے بریفنگ دی اسسٹنٹ کمشنر نے کورونا کے مریضوں کی دیکھ بھال کرنے والے ڈاکٹروں اور دیگر عملہ کو شاباش دیتے ہوئے
کہا کہ آپ ہمارے فرنٹ لائن کے سپاہی ہیں کورونا کے خلاف جنگ میں آپ کا کردار کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا اسسٹنٹ کمشنر نےایم ایس کو ہدایت کی کہ کل سے رمضان المبارک شروع ہو رہا سہری اور افطاری میں تبلیغی جماعت کے کورونا کے مریضوں کو بہترین کھانا فراہم کیا جائے