حکومت کا نئی ڈیجیٹل پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پرسرکاری اشتہارات دینے کافیصلہ، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان 92

حکومت کا نئی ڈیجیٹل پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پرسرکاری اشتہارات دینے کافیصلہ، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

حکومت کا نئی ڈیجیٹل پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پرسرکاری اشتہارات دینے کافیصلہ، ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف)حکومت نے نئی ڈیجیٹل پالیسی کے تحت سوشل میڈیا پرسرکاری اشتہارات دینے کافیصلہ کیاہے۔اس سلسلے میں فیصلہ جمعہ کے روز اسلا م آبادمیں سوشل میڈیاکے صحافیوں اوریوٹیوب چینلزکے مالکان اور وزیراعظم عمران خان کے درمیان ملاقات میں ہوا

۔اطلاعات ونشریات کی معاون خصوصی ڈاکٹرفردوس عاشق اعوان نے ملاقات کے بعدصحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کہاکہ پریس انفارمیشن ڈیپارٹمنٹ کوملک بھرمیں یوٹیوب چینلزکے لئے لائحہ عمل اورضابطہ کاروضع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔انہوں نے کہاکہ ملک میں یوٹیوب چینل مالکان کوایکریڈیشن اوررجسٹریشن کارڈ کی فراہمی کیلئے پی آئی ڈی میں ایک نیاڈیسک قائم کیاجائے گا

معاون خصوصی نے ڈیجیٹل میڈیا کی اہمیت اجاگرکرتے ہوئے کہاکہ سوشل میڈیا بڑی تیزی سے الیکٹرونک میڈیا کی جگہ لے رہاہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت سوشل میڈیا اورڈیجیٹل ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے نوجوانوں کو خصوصی تربیت دے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت نوجوانوں کوفعال بنائے گی۔
سوشل میڈیاکے صحافیوں نے ملاقات کے دوران وزیراعظم کوجدیددورمیں میڈیاانڈسٹری اور ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کودرپیش مسائل کے بارے میں بتایا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں