خانیوال ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کا گندم خریداری سنٹرز کا اچانک دورہ
جہانیاں (سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر)خانیوال۔ ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم کا گندم خریداری سنٹرز کا اچانک دورہ۔ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم نے گندم خریداری مہم کا جائزہ لینے کے لئے خریداری مراکز سلیم چوک اور وجھیانیوالہ کا دورہ کیا
اور سنٹرز پر گندم خریداری کا جائزہ لیا اس موقع پر انہوں نے گندم کی خریداری باردانہ کے اجراء اور درخواستوں کی وصولی کا ریکارڈ گندم میں نمی کا تناسب چیک کیا اور تھیلوں کا وزن کرایا- ڈپٹی کمشنر نے سنٹرز پر تعینات عملہ کو ایس او پیز کے مطابق کاشتکاروں کیلئے سہولیات کی فراہمی کی بھی ہدایت کی –
انہوں نے کاشتکاروں سے سنٹرز پر سہولیات بارے بھی دریافت کیا – ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ خریداری مہم کے دوران اب تک کاشتکاروں کو 8 لاکھ 27 ہزار بیگز دے دئیے گئے اور اب تک 50 ہزار 280 بیگز گندم خرید لی گئی کاشتکاروں سے آخرے کوشے تک خریداری کی جائیگی
اور 2 لاکھ 85 ہزار میٹرک ٹن گندم کی خریداری کا ہدف ہر صورت حاصل کیا جائے -ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ کاشتکار اپنی گندم صرف مقررہ سرکاری مراکز پر فروخت کریں – ڈی پی او محمد علی وسیم نے اس موقع پر کہا کہ گندم خریداری مراکز پر فول پروف سیکورٹی انتظامات کئے گئے ہیں-_