کورونا کی آڑ میں واپڈا کی بدمعاشیکمرشل صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)کورونا وائرس کی آڑ میں واپڈا کی بدمعاشی ۔۔ کمرشل صارفین سر پکڑ کر بیٹھ گئے ۔۔ گھریلوں صارفین کو تین ماہ کے لئے بل جمع کرنے سے استثنیٰ جبکہ
کمرشل صارفین کو ایک ماہ میں ہی ہزاروں روپے کی پھکی۔۔ واپڈا کی بدمعاشی دیکھیں میڑ پر دو ماہ (یعنی پچھلے مہینے اور اب تک صرف 69 یونٹ صرف ہوئے ہیں لیکن واپڈا والوں نے شراب اور اختیارات کے نشے میں بد مست ہو کر 157 یونٹ ڈال کر بل 4197 روپے بل بھیج دیا۔
جبکہ اس کے علاؤہ بھی مساجد کے بل دوگنا بھیجے گئے۔۔ ایس ڈی او سے رابطہ کرنے پر جواب ملا کہ کمپیوٹر نے ریڈنگ کی ہے ۔۔ اب اس بدمعاشی کا نوٹس کون لے گا ؟؟ ہے کوئی جو اس تبدیلی کے دور میں اس ظلم پر واپڈا والوں کو پوچھے ؟؟