Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز جودھپورعبدالحکیم کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز جودھپورعبدالحکیم کا دورہ

ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز جودھپورعبدالحکیم کا دورہ

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر کبیروالا کا گندم خریداری مرکز جودھپورعبدالحکیم کا دورہ تفصیلات کے مطابق گندم خریداری مرکز جودھپورعبدالحکیم کا دورہ کیا۔ سنٹرمیں باردانہ کی سرکاری طورپر فراہمی، کسانوں کے لیے ٹھنڈا پانی ،

کورونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر، سایہ اور بیٹھنے کے انتظامات کو چیک کیا ۔ باردانہ کی وصولی کے موقع پر کسانوں زمینداروں کو ہرممکن سہولیات فراہم کرتے ہوئے باردانہ کی فراہمی کو منظم طورپر جاری کرنے کے لیے ہر مُمکن اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے،

گندم کے موجود سٹاک کا ریکارڈ چیک کرتے ہوئے گندم خرید اری مرکز میں مثالی اقدامات کی ہدایات جاری کیں باردانہ کی فراہمی کے سلسلہ میں کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیکر مارکیٹ کمیٹی عملہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا گندم خریداری مراکزپر حکومتی پالیسی پرعملدرآمدکویقینی بنایاجائے

اورکا شتکاروں کے بیٹھنے کے لئے کرسیاں،بہترین شامیانہ ، پنکھے، صفائی ستھرائی،جرنیٹر ز اور پینے کے صاف ٹھنڈے پانی فراہمی اور صفائی ستھرائی ودیگر انتظامات کا جائزہ لیا ،

انہوں نے کہا کہ خریداری سینٹرز پر تعینات اہلکاران وقت کی پابندی کا خاص خیال رکھیں درخواستوں کی وصولی 10اپریل سے شروع ہے، گندم کی پرائیوٹ خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی ہے

تاہم اگر کوئی گندم کی غیر قانونی تجارت ،نقل وحمل اور ذخیرہ اندوزی میں پکڑا گیا تو گندم بحق سرکار ضبط کرلی جائے گی فوڈ کنٹرول ایکٹ 1958کے تحت منظور شدہ فوڈ گرین لائسنس کے بغیر گندم کی خریداروفرخت وتجارت اور ذخیرہ اندوزی قانوناً جرم ہے




Exit mobile version