Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، نیلامی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، نیلامی کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ ، نیلامی کا جائزہ

خانیوال(سعید احمد بھٹى ڈسٹرکٹ رپورٹر) ضلعی انتظامیہ ماہ رمضان میں اشیاء خوردونوش کی عوام کو مقررہ سرکاری نرخ پر فروخت یقینی بنانے بنانے کیلئے تمام دستیاب وسائل کو بروئے کار لا رہی ہے -اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے علی الصبح سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ

کرکے نیلامی کا جائزہ لیا اور اپنی نگرانی میں لیموں ، ٹماٹر، پیاز اور آلو کی بولی بھی کرائی انہوں نے مارکیٹ کمیٹی حکام کو بولی میں نرخ کم سے کم رکھنے کی ہدایت دی – اس موقع پر ای اے ڈی اے آصف رضا نے ڈپٹی کمشنر کو اشیاء کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے بریفنگ دی –

ڈپٹی کمشنر نے بولی کیلئے آڑھتیوں اور پھڑیوں کو علیحدہ نرخ جاری کرنے کے احکامات دیتے ہوئے کہا کہ لیموں، پیاز،آلو ٹماٹر کے نرخ نہایت کم رکھے جائیںماہ رمضان میں عوام کو ریلیف کی فراہمی اولین ترجیح ہے کسی کو لوٹ مار کی اجازت نہیں دی جائیگی انہوں نے مزید کہا

کہ بولی کی مانیٹرنگ کا فائدہ تب ہوگا جب عام مارکیٹ میں مقررہ نرخ پر پھلوں اور سبزیوں کی فروخت یقینی بنائی جائیگی – انہوں نے سرکاری نرخوں بارے عوام میں بھرپور آگاہی مہم چلانے کی بھی ہدایت کی




Exit mobile version