96

بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی معطلی میں مزید 20 دن کی توسیع کردی

بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی معطلی میں مزید 20 دن کی توسیع کردی

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)پاکستان نے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن کی معطلی میں مزید 20 دن کی توسیع کردی۔پاکستان میں 21 مارچ 2020ء سے بین الاقوامی فلائٹ آپریشن بند ہیں۔ ایوی ایشن ڈویژن نے انٹرنیشنل پروازوں کی معطلی میں مزید 20 دن کی توسیع کردی۔

ایوی ایشن ڈویژن کا کہنا ہے کہ انٹریشنل فلائٹ آپریشن 15 مئی 2020ء کی رات 12 بجے تک معطل رہیں گی۔وزیراعظم کے نیشنل سیکیورٹی ایڈوائزر معید یوسف نے 21 مارچ کو 2 ہفتوں کیلئے بین الاقوامی فضائی آپریشن معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔حکومت پاکستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق کرونا وائرس کے پیش نظر تمام بین الاقوامی پروازیں معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا،

تاہم پاکستانی ایئرپورٹس سے صرف خصوصی پروازوں کو اڑان بھرنے کی اجازت ہوگی۔فیصلے کے تحت تمام ملکی و غیر ملکی پروازوں، کارگو اور چارٹرڈ پروازیں معطل کردی گئی تھیں*

کرونا وائرس کے پھیلاؤ کے باعث لگائی گئی پابندی کے دوران کینیڈا اور برطانیہ کیلئے خصوصی پروازوں کی اجازت دی گئی جبکہ بیرون ملک پھنسے پاکستانیوں کی واپسی کیلئے بھی کئی پروازیں چلانے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں