84

لاک ڈاؤن کے دوران ناجائز منافع خورعوام کو لوٹنے میں مصروف

لاک ڈاؤن کے دوران ناجائز منافع خورعوام کو لوٹنے میں مصروف

قصور (مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف قصور)لاک ڈاؤن کے دوران ناجائز منافع خورعوام کو لوٹنے میں مصروف۔ ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین خاموش تماشائی بن گئے۔

لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار اور معاشی مشکلات کا شکار قصور کی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لیکر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیل کے مطابق لاک ڈاؤن کے دوران کریانہ سٹورز، سبزی منڈی، ہوٹل اور تندور مالکان نے ناجائز منافع خوری کا بازار گرم کر رکھا ہے جبکہ ضلعی انتظامیہ، ضلعی پرائس کنٹرول کمیٹیاں اور مارکیٹ کمیٹی کے چیئرمین، وائس چیئرمین ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے

خاموش تماشائی بن چکے ہیں اور صرف فوٹو سیشن کی حد تک میٹینگز کا انعقاد، میڈیا کیلئے پریس ریلیز جاری کرکے اپنی ”ذمہ داری“ پوری کررہے ہیں۔شہر میں سبزی فروش لیمن چائینہ پانچ سو روپے کلو، دیسی لیمن دوسو پچاس روپے کلو،ادرک لہسن پیاز و دیگر سبزی و پھل مہنگے

داموں فروخت کر کے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹ رہے ہیں۔ اسی طرح کریانہ سٹورز مالکان گھی، دالیں، آٹا،مصالحہ جات اور دیگر اشیائے ضروریہ کئی گنا ناجائز منافع کے ساتھ فروخت کر رہے ہیں اورسرکاری ریٹ لسٹ آویزاں ہی نہیں کرتے اور اگر ہو بھی تو اس کو خاطر میں نہیں لاتے۔

صارف ریٹ لسٹ کی بات کرے تودکاندار اس کے ساتھ بدتمیزی اور بدمعاشی پر اتر آتے ہیں۔ہوٹل اور تندور مالکان بھی من مرضی کے ریٹس وصول کررہے ہیں۔ لاک ڈاؤن کے باعث بیروزگار اور معاشی مشکلات کا شکار قصور کی عوام نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لیکر ناجائز منافع خوروں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں