کرونا خدشات کے باوجود اپنی زمہ داریاں سرانجام دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ثمر سراج 90

کرونا خدشات کے باوجود اپنی زمہ داریاں سرانجام دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ثمر سراج

کرونا خدشات کے باوجود اپنی زمہ داریاں سرانجام دینے والے صحافیوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ثمر سراج

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )چئیرمین ثمر فاونڈیشن ثمر سراج چوہدری نے کہا ہے کہ پوری دنیا اس وقت کرونا جیسی وبائی مرض سے جنگ لڑ رہی ہے اور اس صورت حال کے باوجود ڈاکٹرارز پیرا میڈیکلز سٹاف پولیس پاک فوج کے اہلکار اور صحافی برادری کا کردار قابل تحسین ہے

اور جان کی پرواہ کیے بغیر اپنی پیشہ ورانہ خدمات سر انجام دینے والے ان تمام افراد کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان تمام احباب کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی سب کو اپنی حفظ و ایمان میں رکھے

ثمر سراج چوہدری نے گزشتہ روز مظفرآباد کے دو صحافیوں میں کرونا وائرس کی موجودگی کے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے انہوں نے کہا کہ ان صحافیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہیں اللہ تعالی دونوں صحافی دوستوں کو جلد صحت یاب کرئے اور شفاء کاملہ عطا فرمائے

ثمر سراج نے کہا کہ حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ صحافیوں کی حفاظت کے لیے اپنا کردار ادا کرتے ہوئے ان کے لیے حفاظتی کیٹیس کا انتظام کرِے اور. متاثرہ صحافیوں کی صحت کے لیے ہرممکن اقدامات بروئے کار لائیں جائیں




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں