ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا گندم خریداری سنٹر 12 میل کا اچانک دورہ 77

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا گندم خریداری سنٹر 12 میل کا اچانک دورہ

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کا گندم خریداری سنٹر 12 میل کا اچانک دورہ

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغاظہیر عباس شیرازی نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی پالیسی کے مطابق کاشتکاروں سے گندم کی خریداری شفاف طریقہ سے جاری ہے ضلع خانیوال کے لئے مقررہ ٹارگٹ دو لاکھ 57 ہزار میٹرک ٹن میں سے اب تک 27 ہزار میٹرک ٹن گندم خرید لی گئی ہے

اور گندم خریداری مہم میں کاشتکاروں سے آخری دانہ تک خریداری کی جائے گی ۔انہوں نے یہ بات گندم خریداری سنٹر 12میل کے اچانک معائنہ کے موقع پر کہی اسسٹنٹ کمشنر حافظ محمد مدثر نواز اور تحصیلدار محمد ندیم ڈیہڑ بھی ان کے ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے گندم خریداری سنٹر پر ان لوڈنگ کے دوران گندم کے تھیلوں کا موقع پر وزن کرایا اور نمی کا تناسب چیک کیا

ڈپٹی کمشنر نے خریداری مرکز پر کاشتکاروں کے لیے فراہم کی جانے والی سہولیات اور کورونا سے بچاؤ کے لیے کیے جانے والے حفاظتی اقدامات کا بھی جائزہ لیا ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر مزید کہا کہ گندم کی دیگر اضلاع میں غیر قانونی نقل و حمل پر پابندی عائد ہے گندم کے ذخیرہ اندوزوں اور سمگلروں کے خلاف اب تک 17 ایف آئی آرز درج کرائی جاچکی ہے ۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں