ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر میاں چنوں اسسٹنٹ کمشنر شہر کی مختلف مساجد کے حفاظتی اقدامات کی چیکنگ
میاںچنوں ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر ذیشان ندیم کا سیکرٹری مارکیٹ کے ہمراہ آج نماز تراویح کے اوقات میں شہر میں مختلف مساجد کو چیک کیا اور کورونا سے بچائو کے لئے حفاظتی اقدامات کا جائزہ لینے کے ساتھ مساجد کی سیکورٹی بھی چیک کی
اور اسسٹنٹ کمشنر نے اس موقع پر سیکورٹی پر موجود پولیس اہلکاروں کو شاباش بھی دی مزید اسسٹںٹ کمشنر نےمختلف مساجد کے انتظامیہ کو سے ہدایت کی نمازوں کے لیے حکومتی ایس او پیز پر عمل درآمد کے ساتھ ساتھ انتظامیہ سے تعاون کیا جائے تاکہ کورونا جیسی مرض سے محفوظ رہا جا سکے