کمشنر ملتان ڈویژن ملتان شان الحق نے ضلع خانیوال کے عوام کے لئے موبائل یوٹیلٹی سٹورز کا افتتاح کر دیا 117

کمشنر ملتان ڈویژن ملتان شان الحق نے ضلع خانیوال کے عوام کے لئے موبائل یوٹیلٹی سٹورز کا افتتاح کر دیا

کمشنر ملتان ڈویژن ملتان شان الحق نے ضلع خانیوال کے عوام کے لئے موبائل یوٹیلٹی سٹورز کا افتتاح کر دیا

خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر )کمشنر ملتان ڈویژن ملتان شان الحق نے کورونا وائرس کی حالیہ وبا ءکے دوران ضلع خانیوال کے عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیائے خوردونوش انکی کی دہلیز تک فراہمی یقینی بنانے کے لیے چاروں تحصیلوں کے لیے چار موبائل یوٹیلٹی سٹورز کا افتتاح کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق کمشنر ملتان ڈویژن ملتان شان الحق نے کورونا وائرس کی حالیہ وبا ءکے دوران ضلع خانیوال کے عوام کو رمضان ریلیف پیکج کے تحت سستی اشیائے خوردونوش انکی کی دہلیز تک فراہمی یقینی بنانے کے لیے چاروں تحصیلوں کے لیے چار موبائل یوٹیلٹی سٹورز کا افتتاح کردیا-

ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمد علی وسیم بھی اس موقع پر ان کے ہمراہ تھے ۔موبائل یوٹیلٹی سٹورز چاروں تحصیلوں میں عوام کو سروس فراہم کریں گے -کمشنر شان الحق نے اس موقع پر کہا کہ یوٹیلٹی سٹورز کے ریلیف پیکج کا فائدہ عوام کو براہ راست پہنچنا چاہیے

کورونا کی وباء کے باعث عوام کو شش کریں کہ گھروں پر رہیں ہم سستی اور معیاری اشیائے خوردونوش آپ کی دہلیز تک پہنچائیں گے کمشنر نے ہدایت کی کہ موبائل یوٹیلٹی سٹورز پر اشیائے خوردونوش کا وافرمقدارمیں اسٹاک موجود ہونا چاہیے اور ان موبائل یوٹیلٹی سٹورز کی

دور دراز علاقوں تک رسائی کو یقینی بنایا جائے تاکہ ریلیف پیکج کا فائدہ حقیقی معنوں میں عوام تک پہنچایا جا سکے -انہوں نے مزید احکامات دیتے ہوئے کہا کہ موبائل یوٹیلٹی سٹورز کے ساتھ سیکورٹی بھی لازمی ہونی چاہئے کمشنر شان الحق نے موبائل یوٹیلٹی سٹورز کے قیام کو ضلعی انتظامیہ خانیوال کا احسن اقدام قرار دیا




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں