Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو سامان روانہ کر دیا گیا

صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو سامان روانہ کر دیا گیا

صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو سامان روانہ کر دیا گیا

اسلام آباد (فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف اسلام آباد) کورونا وائرس کی وبا کے حوالے سے ہسپتالوں کے ڈاکٹروں اور طبی عملہ کے لیے حفاظتی سامان کی چوتھی کھیپ کی ترسیل جاری ہے۔ اس سلسلے میں صوبہ بلوچستان اور گلگت بلتستان کے ہسپتالوں کو بھی سامان روانہ کر دیا گیا۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان کے مطابق گلگت بلتستان کو 29 ہزار 98 سرجیکل ماسک اور1 ہزار200 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔بلوچستان کو 38 ہزار 798 سرجیکل ماسک اور 1 ہزار600 این-95 ماسک ارسال کیے گئے۔جی بی کو 5ہزار 469 حفاظتی سوٹ،1680 جوڑے دستانے اور 977 جوڑے جوتے کے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔

اسی طرح بلوچستان کو 7ہزار 292 حفاظتی سوٹ، 2 ہزار 240 جوڑے دستانے اور 1303 جوڑے جوتے کے کور بھی سامان میں دیئے گئے۔گلگت بلتستان کے لیے 1257 سرجیکل ٹوپیاں، 606 فیس شیلڈ اور 159حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔بلوچستان کے لیے 1676 سرجیکل ٹوپیاں، 808 فیس

شیلڈ اور 318 حفاظتی عینکیں بھی شامل ہیں۔1200 سینیٹائزر کی بوتلیں اور 396 ڈاکٹروں کے گاان بھی گلگت بلتستان کے سامان میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ1600 سنیٹائزر کی بوتلیں

اور 529 ڈاکٹروں کے گاان بھی بلوچستان کے سامان میں شامل ہیں۔ واضح رہے کہ صوبہ خیبر پختونخوا کو چوتھی کھیپ پہلے ہی بھجوادی گئی ہے جبکہ پنجاب، سندھ اور آزاد کشمیر کے ہسپتالوں کو سامان کی ترسیل کا سلسلہ جاری ہے۔




Exit mobile version