Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

آئندہ عشرے میں ساڑھے7ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جائے گا،مشیر قومی سلامتی

آئندہ عشرے میں ساڑھے7ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جائے گا،مشیر قومی سلامتی

آئندہ عشرے میں ساڑھے7ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جائے گا،مشیر قومی سلامتی

آئندہ عشرے میں ساڑھے7ہزار پاکستانیوں کو واپس وطن لایا جائے گا،مشیر قومی سلامتی

اسلام آباد(فائزہ شاہ کاظمی بیورو چیف )قومی سلامتی کے بارے میں وزیر اعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر معید یوسف نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے کہا ہے کہ وہ اپنے وطن واپسی کا شیڈول حاصل کرنے او ر انتظامات کے بارے میں معلومات جاننے کیلئے بیرون ملک پاکستانی سفاتخانوںاور مشنوں میں اپنا اندراج کرائیں۔تفصیلات کیمطابق بدھ کے روز اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے

انہوں نے کہاکہ آئندہ دس دنوں میں ساڑھے سات ہزار پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لایا جائے گا۔ معید یوسف نے کہاکہ ہم بنیادی طورپر اومان ، بحرین ، کویت ، قطر اور سعودی عرب سمیت خلیجی ممالک میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو واپس لانے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں ۔ تاہم آئندہ ہفتوںمیں سوڈان ، کینیا اور برطانیہ میں پھنسے ہوئے پاکستانیوں کو بھی واپس لایا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ اس وقت بیرون ملک پھنسے ہوئے پاکستانیوںکو واپس لانے کیلئے زیادہ تر پروازیں پی آئی اے کی چلائی جارہی ہیں۔ تاہم اب ہم نے قطر ائیر ویز سمیت دیگر پروازوں سے بھی بات کی ہے۔معاون خصوصی نے ایک بار پھر وضاحت کی کہ پاکستان سے لوگوں کے بیرون ملک جانے پر کوئی پابندی نہیں ہے

۔قرنطینہ پالیسی کے بارے میں ڈاکٹر معید یوسف نے کہاکہ ہر مسافر کو 48گھنٹوں کیلئے قرنطینہ میں رکھا جائے گا جس کے بعد مزید اقدامات کیلئے اس کا ٹیسٹ کیا جائے گا۔ تاہم انہوں نے کہاکہ ٹیسٹ اور نتائج آنے کیلئے درکار وقت کیلئے بعض اوقات مسافر کو تین سے چار روز تک روکنا پڑتا ہے

۔ملک میں کورونا وائرس کے مریضوں کے بارے میں انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اموات کی شرح 2.1فیصد ہے جوکہ دیگر ممالک کے نسبت انتہائی کم ہے ۔ انہوںنے کہاکہ مہلک وائر س ہلاکتوں کی 80 فیصد تعداد 50سال سے زائد عمر والے لوگوں کی ہے۔معاون خصوصی نے صنعتوں کے مالکان، مساجد انتظامیہ اور عوامی اجتماع کی دیگر تمام مقامات پر حفاظی اقدمات پر سختی سے عمل درآمد پر زوردیا ۔




Exit mobile version