وزارت مذہبی امور اور حکومت پاکستان نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی سختی سے تردید کر دی 94

وزارت مذہبی امور اور حکومت پاکستان نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی سختی سے تردید کر دی

وزارت مذہبی امور اور حکومت پاکستان نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی سختی سے تردید کر دی

اسلام آباد(محمد اسحاق عباسی چیف رپورٹر)وزارت مذہبی امور اور حکومت پاکستان نے اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کی سختی سے تردید کر دی بعض چینلز اور اخبارات میں آنے والی خبروں کی سختی کے ساتھ تردید کرتی ہے کہ قومی اقلیتی کمیشن میں قادیانیوں کی شمولیت کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔

قادیانی آئین اور دستور پاکستان کے مطابق غیر مسلم ہیں لہذا ان کو کسی بھی کمیشن یا کمیٹی میں بطور مسلم اور غیر مسلم نمائندہ شامل نہیں کیا جا سکتا۔ حکومت پاکستان کا موقف واضح ہے کہ کسی بھی گروہ یا جماعت کو اسی صورت آئینی اور دستوری اداروں میں شامل کیا جا سکتا ہے

جب وہ آئین اور دستور کو تسلیم کریں۔ قادیانی جماعت آئین اور دستور کو تسلیم کر کے ہی پاکستان کی کسی کمیٹی یا کمیشن میں شامل ہو سکتی ہے ۔پاکستان کا آئین اور دستور سپریم ہے اور پوری قوم حکومت اسی آئین اور دستور کے تابع ہے ، لہذا حکومت سے کسی بھی غیر آئینی غیر دستوری عمل کی توقع نہیں کی جانی چاہیے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں