ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رمضان المبارک کے سبزی و فروٹ منڈی خانیوال کا اچانک دوراہ
خانیوال ( سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی نے رمضان المبارک کے دوران پھلوں اور سبزیوں کی عام مارکیٹ میں سستی اور معیاری سبزیوں اور پھلوں کی وافر مقدار میں فراہمی کو سو فیصد یقینی بنانے کے لیے سبزی و فروٹ منڈی خانیوال اچانک پہنچ گئے
اور نیلامی کے عمل کا جائزہ لیا اس موقع پر ای اے ڈی اے آصف رضا بھی موجود تھےڈپٹی کمشنر نے اپنی نگرانی میں سبزیوں اور پھلوں کی بولی کرائی انہوں نے ای اے ڈی اے اور سیکرٹری
مارکیٹ کمیٹی کو منڈیوں میں ہونے والی بولی کی مزید بہتر نگرانی کرنے کے احکامات صادر کئے قبل ازیں ای اے ڈی اے آصف رضا نے ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی کو پیاز لیموں آلو اور کھجوروں سمیت دیگر اشیائے خوردنوش کی ڈیمانڈ اور سپلائی بارے تفصیلی بریفنگ دی