Site icon FS Media Network | Latest live Breaking News updates today in Urdu

مہمند باجوڑ حدبندی تنازعہ کے حوالے سے ہونے والے آج کی پریس کانفرنس کے اہم نکات

مہمند باجوڑ حدبندی تنازعہ کے حوالے سے ہونے والے آج کی پریس کانفرنس کے اہم نکات

مہمند باجوڑ حدبندی تنازعہ کے حوالے سے ہونے والے آج کی پریس کانفرنس کے اہم نکات

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر) مہمند باجوڑ حدبندی تنازعہ کے حوالے سے ہونے والے آج کی پریس کانفرنس کے اہم نکات۔سب سے پہلے ہم الحاج شاجی گل کی سربراہی میں ہونے والے جرگہ پر پختون روایات کے مطابق مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہیں۔جس طرح قوم نے 17 روز دھرنا دیا اور جب جرگہ کو قوم نے واک دیا، دھرنا اس بات پر ختم کرایا تھا کہ 23 اپریل کو دربنو چیک پوسٹ پر پولیس تعینات ہوگی

مگر ابھی تک پولیس تعینات نہ ہوئی مطالبہ کرتے ہیں کہ مہمند پولیس کو جلد از جلد دربنو چیک پوسٹ پر تعینات کرایا جائے۔ہم حدبندی تنازعہ اور ناواگئ خان کے ساتھ مامدگٹ متنازعہ زمین کو ختم کرانے کیلئے صوبائی حکومت سے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

ہم رمضان کے ماہ میں غیر ضروری طور پر سڑکوں کی بندش اور عام مسافروں کو تکلیف دینے کی مکمل طور پر مخ کرتے ہیں۔ ہم عید کے دسویں روز تک جرگہ کے فیصلہ آنے تک انتظار کریں گے اور اسی دوران ہائی اتھارٹیز سے ملاقاتیں کریں گے تاکہ اس مسلے کا بہتر حل نکل سکے

اور اسی دوران پولیس تعینات کرائی جاسکے۔ بار بار سول انتظامیہ کی رٹ کو چیلنج کرنے کی بھرپور مخالفت کرتے ہیں۔ رمضان کے مہینہ میں ضلع مہمند کے 17 رکنی جرگہ سے ملیں گے تاکہ فالو اپ ہوسکے اور اس کے بعد الحاج شاہ جی گل سے بھی ملاقات کریں گے۔




Exit mobile version