ہمارے سرمایہ دار انکی حقیقی محنت کا صلہ نہیں دے رہے تنخواہوں میں کٹوتی ہے،مقصود انجم کمبوہ
قصور(مقصود انجم کمبوہ بیوروچیف )پریس کلب کوٹ رادھا کشن کے سر پرست اعلی مقصود انجم کمبوہ نے یوم مزدور کے موقع پر ایک اخباری بیان میں کہا ہے کہ ہمارے ملک کا مزدور محنتی دینتداراور مہب وطن ہے اس کے ہاتھوں سے ہمارے ملک کی معشیت کا پہیہ رواں دواں ہے مگر افسوس کہ ہمارے سرمایہ دار انکی حقیقی محنت کا صلہ نہیں دے رہے تنخواہوں میں
کٹوتی؛ اور اوورٹائم میں ڈنڈی مارنا؛ اور ان کے حالات کار کو بہتر نہ بنانا یہ ہمارے فیکٹری مالکان کا شیوہ ہے انہوں نے کہا کہ حکومتی اداروں کو چاہیے وہ اس بات کا سخت نوٹس لیں۔متعلقہ اسٹنٹ کمثنروں کو ان کے خلاف کاروائی کے اختیارات سونپے جائیں