78

مری کے علاقہ گھوڑ اگلی میں معمولی رنجش پر فائرنگ کاواقعہ

مری کے علاقہ گھوڑ اگلی میں معمولی رنجش پر فائرنگ کاواقعہ

رولپنڈی ( بیوروچیف)مری کے علاقہ گھوڑ اگلی میں معمولی رنجش پر فائرنگ کاواقعہ،سی پی او راولپنڈی محمداحسن یونس کا واقعہ کا نوٹس، ایس پی صدر سے رپورٹ طلب ،ایس ڈی پی اومری سرکل محمد وقاص خان اور ایس ایچ اوملک نعیم اختر بھاری نفری کے ساتھ موقع پر موجود زخمی اشخاص کی شناخت رب نواز اور رمیض عباسی کے نام سے ہوئی ہے،

ابتدائی تحقیقات کے مطابق ملزمان محمد الیاس اور محمد وقاص نے معمولی رنجش پر فائرنگ کی،فائرنگ کے نتیجہ میں رب نواز کے پاوں جبکہ ایک راہگیر رمیض عباسی کے سینے پر فائر لگازخمیوں کو طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا،ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کی جاری ہے،قانون کی حکمرانی اور میرٹ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ایس پی صدر ضیاء الدین احمد




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں