مانسہرہ پولیس گردی عروج پر ڈی پی او کی ہدایات کے باوجود مار پیٹ اور بدمعاشی کا سلسلہ جاری
مانسہرہ(ابرار احمد سٹی رپورٹر)مانسہرہ پولیس گردی عروج پر ڈی پی او کی ہدایات کے باوجود مار پیٹ اور بدمعاشی کا سلسلہ جاری اے ایس آئی نسیم نے دہی والے اور سعید خان تنولی کا گریبان پکڑ لیا تفصیل کے مطابق بیدڑہ روڈ مانسہرہ پر واقع دودھ دہی کی دکان پر پولیس نے دھاوا بول دیا
غریب شہری کو زدوکوب کرنے پر ینگ ٹریڈرز کے راہنما تحریک انقلاب کے وائس چئیرمین سعید خان تنولی نے پولیس اہلکاروں کو روکنے کی کوشش کی جس پر اے ایس آئی تھانہ سٹی اور دیگر اہلکاروں نے گالیاں اور دھمکیاں دینی شروع کر دی سعیدخان کا قصور یہ تھا کہ ایک دودھ والے کی دکان سیل کی
اور اسکو مارا جس پر سعید خان نے کہا کہ یہ پڑھا لکھا غریب شخص ہے اس کی تزلیل نہ کریں دودھ دہی خراب ہو جائے گا اس کو نکال کر دکان بےشک سیل کر دیں اور بدمعاشی نہ کریں آرام سے بات کریں جس پر اہلکار نے سعید خان کا گریبان پکڑ لیا تحریک انقلاب کے مرکزی وائس چئیرمین سعید خان تنولی نے
دودھ والے کی تزلیل کرنے سے منع کیا جس پر اے ایس آئی نسیم نےکہا کہ میں لبڑکوٹ کا بدمعاش ہوں میں تم سب بدمعاشوں کو جانتا ہوں اگر اس قسم کے بدمعاشوں کو لگام نہ دی گی تو پولیس کا مورال مزید ڈاون ہوگا اور لوگوں کا اعتماد بلکل ختم ہو جائے گا اجازت مل چکی تھی اور دودھ دہی کی دکان کھولنے کا نوٹیفیکیشن بھی آگیا ہے
اس کے باوجود زاتیات کی بنیاد پر ایسی کاروائی کی گی تحریک انقلاب صوبہ ہزارہ ، ینگ سول سوسائٹی ، ینگ ٹریڈرز ، صوبائی یوتھ اسمبلی ، ویک اپ پاکستان اور دیگر تمام تنظیمات نے مطالبہ کیا
ہی کہ اے ایس آئی نسیم اور اس کے ہمراہ تمام اہلکاروں کو فی الفور معطل کیا جائے اور ایک مہذب شہری کی تزلیل کا ازالہ کیا جائے بصورت دیگر سخت ترین احتجاج کرینگے اور شاہرہ ریشم بلاک کرینگے