ضلع مہمند ڈائریکٹر فہد اکرام قاضی کا بازار میں عام لوگوں میں سینی ٹائیزرز اور ماسک تقسیم 110

ضلع مہمند ڈائریکٹر فہد اکرام قاضی کا بازار میں عام لوگوں میں سینی ٹائیزرز اور ماسک تقسیم

ضلع مہمند ڈائریکٹر فہد اکرام قاضی کا بازار میں عام لوگوں میں سینی ٹائیزرز اور ماسک تقسیم

ضلع مہمند(افضل صافی سٹی رپورٹر) قبائلی مہمند، ڈائریکٹر سول ڈیفنس کا دورہ ضلع مہمند۔ دورے کے موقع پر ہیڈ کوارٹر بازار غلنئی میں عام لوگوں میں سینی ٹائیزرز او ر فیس ماسک تقسیم کئے۔ تفصیلات کے مطابق ہفتے کے وز سول ڈیفنس کے ڈائریکٹر فہد اکرام قاضی نے ضلع مہمند کا دورہ کیا۔

اورہیڈ کوارٹر بازار غلنئی میں عام لوگوں میں سینی ٹائیزرز اور ماسک تقسیم کئے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر حامد اقبال، سول ڈیفنس چیف وارڈن فضل ہادی اور انچارج سول ڈیفنس ضلع مہمند محمد امین بھی موجود تھے۔ ڈائریکٹر فہد اکرام قاضی نے بازار میں عام لوگوں میں سینی ٹائیزرز اور فیس ماسک تقسیم کئے۔

اس موقع پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس نے دو ماہ سے کم مدت میں ضلع مہمند میں 4 ہزار رضاء کار بنائے ہیں۔ جو کہ ایک آچھا اقدام ہے۔

فہد اکرام قاضی نے کہا کہ اس وقت سول ڈیفنس ڈائریکٹریٹ ہر ضلع اور کونسل میں رضاء کاروں کو پروموٹ کرتا ہے۔ اور ہماری کوشش ہے کہ ہر گھر میں شہری دفاع کیلئے ایک ٹرین رضاء کار موجود ہو، تاکہ وہ ہر قسم وباء اور قدرتی آفات سے نمٹنے کیلئے اپنی صلاحیت استعمال کر کے لوگوں کو تحفظ دے سکیں۔

انہوں نے کہا کہ سول ڈیفنس اس وقت کورونا وائرس کے خلاف لوگوں میں شعور پیدا کرے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہئے کہ وہ احتیاط کریں کیونکہ اس وائرس سے بچنے کا علاج احتیاط ہے۔

سول ڈیفنس کے رضاء کار اس مشکل حالات میں قوم کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام حکومت کی ہدایات پر مکمل عمل کر کے محکمہ صحت، ضلعی انتظامیہ اور سول ڈیفنس کے رضاء کاروں کے ساتھ مکمل تعاؤن کریں۔




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں