ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او محمد علی وسیم شہریوں کو سبزیاں اور پھل ارزاں نرخوں پرفراہم کرنے کے لئے سبزی منڈی کا دورہ
خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر ) تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر آغا ظہیر عباس شیرازی اور ڈی پی او محمد علی وسیم شہریوں کو سبزیاں اور پھل ارزاں نرخوں پرفراہم کرنے کے لئے کوشاں ہیں
اور روزانہ منڈیوں کے دورے کر رہے ہیں اس سلسلہ میں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر پر قائم سبزی و فروٹ منڈی کا دورہ کیا – انہوں نے سبزیوں پھلوں کی ڈیمانڈ اینڈ سپلائی بارے دریافت کیا
اور اپنی نگرانی میں بولی کرائی انہوں نے ای اے ڈی اے آصف رضا کو بولی کے میکانزم کو مزید بہتر بنانے کے احکامات بھی دئیے -انہوں نے منڈی میں مارکیٹ کمیٹی کی طرف سے کوروناوائرس سے بچاو کے لئے کئے گئے انتظامات کا بھی معائنہ کیا