والنٹیر ہمارے ہیرو ہیں بغیر کسی معاوضہ کے میرے ساتھ ایک سال سے زائد بہت اچھا کام کر رہی ہے۔حمزہ شفقات
اسلام آباد(سردار طیب نمائندہ خصوصی)اسلام آباد والنٹیر ٹاسک فورس ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی بنائی ہوئی ٹیم ہے جو اس مشکل وقت میں اپنا اہم کردار ادا کر رہی ہے ڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کی خاص ہدایت پر یہ فورس دن رات، اسلام آباد کے لوگوں کےلیے ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر کام کر رہی ہے
جس میں سینئر ممبر قراةالعین حسنین سینئرممبر عدنان ریاض کی بےلوس خدمت کو بہت سراہ جا رہا ہے جو اس مشکل گھڑی میں اپنے ساتھی ٹیم اور راحیل مظہر کےہمراہ حکومت کے ساتھ کھڑے ہیں۔ اس فورس کے کام کو نہ صرف اندرونی بلکہ بیرونی ممالک میں بھی سراہا جا رہا ہے
امریکی پارلیمنٹ سیکرٹری پومپیو نے اپنے ایک ٹیویٹ میں کہا ہے کہ ایسے والنٹیر ہمارے ہیرو ہیں جو کرونا کے خلاف جنگ لڑ رہے ہیںڈپٹی کمشنر حمزہ شفقات کا کہنا تھا ہم تو اپنے کام کا معاوضہ لیتے ہیں
لیکن میری جو والنٹیر ٹاسک فورس ہے وہ بغیر کسی معاوضہ کے میرے ساتھ ایک سال سے زائد بہت اچھا کام کر رہی ہے اور میں ان کا بہت شکرگزار ہوں جو فرینٹ لائین پر ہمارے ساتھ ہیں