80

ڈیوٹی پر موجود عملہ کو پانی کی مکمل نکاسی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر

ڈیوٹی پر موجود عملہ کو پانی کی مکمل نکاسی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ، ڈپٹی کمشنر

خانیوال (سعید احمد بھٹی ڈسٹرکٹ رپورٹر) ڈپٹی کمشنر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی خانیوال آغا ظہیر عباس شیرازی کی ہدایت پر آج دن کے وقت ہونے والی بارش کے بعد مونسپل کمیٹی کا عملہ پانی کی نکاسی کے لئے دن بھر فیلڈ میں موجود رہا عملہ نے اتوار کی چھٹی کے باوجود چوک جسونت نگر ،

اعوان چوک ،کالج چوک سمت مختلف نشیبی علاقوں میں بارش کے پانی کی نکاسی کا کام کیا ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر تمام ڈسپوزل ورکس پر بھی تمام عملہ کو بارش کے فوری بعد طلب کرلیا گیا تھا – ڈپٹی کمشنر نے شہر کے دورہ کے دوران پانی کی نکاسی کے کام کا بھی جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود عملہ کو پانی کی مکمل نکاسی تک کام جاری رکھنے کی ہدایت کی –




اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں